اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) سیکیورٹی اداروں نے ملک کے اعلیٰ سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات تک رسائی کی کوشش کا پتہ چلا لیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق سازش میں ملوث عناصر نے حکومتی عہدیداروں کے نام پرسرکاری افسران اور بیوروکریسی سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور حساس ڈیٹا تک رسائی کے لیے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیجے گئے۔
حکومت نے تمام سرکاری افسران کو محتاط رہنے اورایسے کسی بھی مسیج کا جواب نہ دینے ایسا کوئی مسیج موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر کابینہ ڈویژن کومطلع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بیان کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ادارے اس معاملے پر پوری طرح الرٹ ہیں۔