لندن / لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کا نیا شیڈول سامنے آگیا،
نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر پارٹی میں اعلیٰ سطح پر 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ پر اتفاق لندن میں شریف فیملی کے اجلاس میں ہوا۔
اس سے پہلے کی تجاویز کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں ہونا تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ مختلف وجوہات اور حالات کے پیش نظرشہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نواز شریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی پر بڑے اجتماعات کا پروگرام بنایا گیا ہے ، جبکہ جہاز سے اسلام آباد پہنچ کر جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی تجویز پر بھی اکثر قائدین متفق ہیں۔