لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پی سی بی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان، ورسٹائل بلے بازانضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی مینجنمنٹ کمیٹی نے سابق کپتان انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقررکرنے کا اعلان کیا، انضمام الحق نیشنل مینزٹیم کے چیف سلیکٹرہوں گے۔ یاد رہے کی انضمام الحق اس سے پہلے بھی بطور چیف سلیکٹر کام کر چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چارج لینے کے بعد انضمام الحق افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے قیام کے بعد کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا جائےگا جس میں وائٹ بال اور ریڈ بال کیٹگریز کو ختم کر کے کھلاڑیوں کے معاوضے 100 فیصد سے زائد بڑھانے کی تجویز ہے۔