نواب شاہ ( نئی تازہ رپورٹ) نواب شاہ کے قریب ٹرین کے المناک حادثے میں 30 مسافر جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بینظیر آباد کے پیپلز میڈیکل کالج میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے میں 30 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
انہوں نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔
قبل ازیں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، اورنواب شاہ میں فی الفور ہنگامی اقدامات کرنے کی اپیل کی ، وزیر اعلی نے وزیر ریلوے کوصوبائی ھکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔