کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، 100 انڈیکس 2021 کے بعد پہلی بار48 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چھٹیوں کے بعد بھی مثبت رجحان دیکجھا جارہا ہے، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس پیر کو 1028 پوائنٹس اضافے کے بعد تقریباً 2 سال بعد 48 ہزار کی سطح تک پہنچتے دیکھا گیا۔
27 جولائی کو آخری کاروباری روز پی ایس ایکس کا بینچ مارک 100-انڈیکس 21 ماہ بعد 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا تھا۔
پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
سٹاک مارکیٹ 24 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ٹریڈنگ کے دوران 1028 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 48 ہزار سے اوپر ٹریڈ کرتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ سٹاف سطح کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ ہونے کے بعد سے انڈیکس میں اب تک 6 ہزار 601 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔