کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان نے فشریز مصنوعات بیرون ملک فروخت کر کے 50 کروڑ ڈالر سے زائد زر مبادلہ کما لیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 مئی تک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوششوں کے تحت فشریز کے شعبہ نے ریکارڈ زر مبادلہ کمایا۔
رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں پاکستان نے 12 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کی مچھلیاں اور ماہی پیداواربیرون ملک فروخت کیں۔
میری ٹائم افیئرزکے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فشریز مصنوعات کی 60 فیصد خریداری چین کی طرف سے کی جا رہی ہے۔
میری ٹائم افیئرز ٹاسک فورس کے چیئرمین عاصم ابرار کے مطابق حکومت پالیسی فریم ورک کی مدد سے نجی شعبہ پیداوار کو ویلیو ایڈ کی ہے جس کے نتیجے میں ملک کا زرمبادلہ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ستمبر میں چین کو مچھلی بیچنے کے لائسنسز کی میعاد پوری ہوئی تو وزارت میری ٹائم افیئرز ڈپارٹمنٹ نے اس کی تجدید میں نجی شعبے کی معاونت کی،جس کی وجہ سے مئی کی ماہی برآمدات میں 82 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عاصم ابرار نے کہا کہ میری ٹائم ٹاسک فورس سمجھتی ہے کہ معیشت پر سیاسی اتفاق ہوجائے تو دنیا کی طرف سے اسے پاکستان سے سرمایہ کاری کرنے کا پیغام سمجھا جائے گا ۔