اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی ملازمین کی پنشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزارتِ خزانہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جولائی 2023 سے وفاقی حکومت کے تمام پنشنرز کی پنشن میں اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ جس میں وزارت دفاع کے سول پنشنر ز اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ و سول آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں۔
نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی ریتائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا اطلاق فیملی پنشن پر بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ یکم جولائی سے کم سے کم پنشن 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 12ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فی صد اور پنشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جب کہ ای او بی آئی کی پنشن بھی 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔