اسلام آباد( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظور کرلی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خان فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا۔ جس کے خلاف عمران خان کے وکلائ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی روکنے کے حکم میں توسیع کردی تھی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے، جس سے چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف حاصل ہو گیا ہے۔