واشنگٹن ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول پر 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پاگیا ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا، ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں متوقع ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ یہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گااور سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی، معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا۔
پاکستان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے سربراہ نیتھن پورٹرمجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ سٹاف کی سطح پر 2 250 ملین SDR (تقریباً 3 ارب ڈالر ) رقم کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) معاہدہ کیا ہے۔ جو نو ماہ کے لیے ہو گا۔
یہ معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، توقع ہے کہ جولائی کے وسط تک بورڈ اس کو زیر غور لائے گا۔