کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں ذی الحج 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی مقامات پر چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا کہ یکم ذی الحج 1444 ہجری 20 جون کو جبکہ عید الاضحیٰ جمعرات 29 جون کو ہوگی۔
یاد رہےکہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند اتوار کو نظر آگیا تھا، حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 27 جون منگل کو ادا کیا جائے گا۔