اسلام آباد ( نئی تازہ رٔورٹ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے چیئرمین طارق ملک اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ طارق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنااستعفیٰ پیش کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے اور کابینہ ڈویژن کو استعفے کا نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق طارق ملک کو بیرون ملک جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ طارق ملک کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اور ایف آئی اے میں مخلتلف الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔