لاہور ( نئی تازہ رپورٹ ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلہ منگل کو دن ایک بج کر4 منٹ پر آیا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ۔
زلزلے سے فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے علاوہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیرکے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ۔
راولپنڈی ،پشاور ،باغ اور ایبٹ آباد سمیت کئی شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلےکے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ادھر بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نئی دہلی اور دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے