کراچی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پاکستان کی پہلی ایئر ٹیکسی سروس کا 18 جون سے کراچی میں آغاز ہو جائے گا۔
نجی ایوی ایشن کمپنی اسکائی ونگز کی جانب سے ایئر ٹیکسی کیلئے حاصل کردہ 2 جدید طیارے کراچی پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق ایئر ٹیکسی سروس استعمال کرنے کیلئے آن لائن ایپ بھی تیار کر لی گئی ہے ، ایئر ٹیکسی سروس کے ذریعے ملک کے دوردراز علاقوں میں کم وقت میں اور محفوظ آمد و رفت ممکن ہوسکے گی۔
ذرائع کے مطابق سروس کو 9 ایئر پورٹس کیلئے آپریٹ کیا جائے گا اس کے علاوہ پرائیویٹ ایئر پورٹس تک بھی اس سروس کو استعمال کیا جا سکے گا ،معلوم ہوا ہے کہ سروس کا آغاز کراچی سے ہو گا جس کے بعد دائرہ کار ملک بھر میں پھیلایا جائے گا۔
آن لائن ٹیکسی سروس ایسے افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جو سیکیورٹی مسائل سے دوچارہیں جن میں بزنس مین اور دیگر افراد شامل ہیں اس سروس سے وہ ملک کے مختلف علاقوں کا سفرمحفوظ طریقے سے کرسکیں گے۔
AIR TAXY