گلگت ( نئی تازہ رپورٹ) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی امجد زیدی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا دیا گیا ،نذیراحمدایڈووکیٹ 21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے۔
نجی ٹی کے مطابق بدھ کو گلگت بلتستان اسمبلی میں سپیکر امجد زیدی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، اسمبلی میں 22 ارکان موجود تھے، سپیکر کیخلاف 21 ووٹ اور حق میں صرف ایک ووٹ پڑا۔
حکومت اور اتحادی ارکان اسمبلی نے عدم اعتماد کی حمایت کی ، نذیراحمد ایڈووکیٹ21 ووٹ لے کر گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے سپیکر منتخب ہوئے ۔
معاہدے کے تحت امجد زیدی نے ڈھائی سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد مستعفی ہوجانا تھا، تاہم امجد زیدی نے مستعفی ہونے سے انکارکیا جس پر تحریک عدم اعتماد لائی گئی ۔