لاہور( نئی تازہ رپورٹ) رواں برس پاکستان میں عید الاضحیٰ 29جون کو ہو نے کا امکان ہے ۔ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کی پیش گوئی کر دی گئی ۔
کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق ذی الحج کا چاند پیر 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے، اس طرح یکم ذی الحج منگل 20 جون کو ہوگی جبکہ 10 ذی الحج یعنی عید الاضحیٰ 29 جون کو ہگی۔ جو جمعرات کا دن ہو گا۔
چاند سے متعلق کلائیمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی طرف سے جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ چاند کی پیدائش 18 جون کی شب9 بجکر37 منٹ پر ہوگی، جو 19 جون کی شام نظر آئے گا اس طرح ملک میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔
رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی قعد( 19 جون) کو ہو گا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے کیا جائے گا۔