کوئٹہ( نئی تازہ رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی وہ ملکی ادارے تھے، ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تمام سٹیک ہولڈرز ملک کے بہتر مستقبل کا سوچیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ 3 سال صوبہ پنجاب کے عوام کی خدمت کی ، ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا ، 14ماہ سے مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کے ساتھ نرمی برتی جائے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کیا۔