اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے آج شام ترکیے روانہ ہوں گے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق تیسری بار ترکیے کے صدر منتخب ہونے والے رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ جس کے لیے وزیر اعظم جمعہ کی شام ترکیے روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم کی بیرون ملک مصروفیت کی وجہ سے قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
رجب طیب اردوان نے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ہیں، انہوں نے ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔