لاہور( نئی تازہ رپورٹ) انسداد دہشتگردی عدالت نے فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔
پیر کوانسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملے اور 9 مئی واقعات پر گرفتار خدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے درخواستوں پرسماعت کی، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل حکام سے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ طلب کی جائے، اور فیملی کو جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
وکیل نے کہا میڈیا پرخدیجہ شاہ کی طبیعت ناساز ہونے کی خبریں چل رہی ہیں ، فیملی بہت پریشان ہے جب سے گرفتاری ہوئی ہے فیملی کو ملنے نہیں دیا گیا۔
عدالت نے دلاعل سننے کے بعد خدیجہ شاہ کے میڈیکل اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے خدیجہ شاہ کی میڈیکل رپورٹ اور اہلخانہ سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔