کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) روسی خام تیل کا پہلا کارگو جون کے پہلے ہفتےمیں پاکستان پہنچ جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، روسی جہاز اومانی بندرگاہ پہنچ گیا ہے اور وہاں سے 10 روز میں تیل کراچی بندرگاہ پہنچایا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق روسی تیل پاکستانی ریفائنری میں پراسیس ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے روس سے 7 لاکھ 50 ہزار بیرل خام تیل خریدنے کا معاہدہ کر رکھا ہے۔
وزارت پٹرولیم کے مطابق روس سے پہلا ٹیسٹ کارگو منگوایا گیا ہے جو جون کے پہلے ہفتے پاکستان پہنچے گا تاہم روسی تیل کتنا سستا ملے گا اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔
واضح رہے کہ روس سے تیل کی خریداری کی کمرشل ڈیل پی ایس او کر رہا ہے۔