اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں صبح دس بج کر 50 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورگردونواح مری گلیات ، راولپنڈی، سرگودھا، چکوال، چنیوٹ، اٹک، اور فیصل آباد میں شدید زلزلہ آیا ۔
خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، صوابی، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، لوئردیر اور شبقدر سے بھی زلزلہ اطلاعات ملی ہیں۔
آزاد کشمیرمیں مظفرآباد اور گردونواح کے علاوہ گلگت بلتستان میں دیامر اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.0، زیرزمین گہرائی223 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاکستان افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔