اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیئے گئے ہیں۔
اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بلیو پاسپورٹ بھی منسوخ ہو گئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی اب ڈپلومیٹک پاسپورٹ نہیں کر سکیں گے۔