اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جمعرات کو شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔
وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طرف سے شاہ محمود قریشی کوفوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔