اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ)چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پرتشدد مظاہروں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق تشدد، ہنگاموں اور جلائو گھیرائو میں ملوث شرپسندوں کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے ، تصدیق ہونے پرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈٰی ( ایم سی آر) کے 3 ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتاری پر ملک بھر میں پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے ۔ مشتعل مظاہرین نے لاہور کورکمانڈر ہائوس اور جی ایچ کیو پر حملہ کرکے سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچایا تھا۔
ذرائع کے مطابق شرپسندوں کے خلاف حکومت کی جانب سے کریک ڈاون جاری ہے، ایف آئی اے اور دیگر اداروں کی معاونت سے ملوث افراد کی شناخت کے بعد سخت ایشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔