اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وزارتِ مذہبی امورنے سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کو حجازمقدس پہنچانے کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ پہمچ کر ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروا لیں، عازمینِ حج کو بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس اطلاع دی جا رہی ہے۔
جاری شیڈول کے مطابق اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوں گی، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان سے 23 مئی اور کوئٹہ سے 24 مئی کواڑان بھرے گی
رحیم یارخان سے پہلی حج پرواز چھ جون جبکہ سکھر سے سات جون کو حجاز مقدس روانہ ہو گی۔۔ پاکستان سے 20 جون کو آخری حج پرواز روانہ ہوگی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمینِ حج کو بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس بھی پروازوں کی اطلاع دی جا رہی ہے۔حاجی کیمپوں میں گردن توڑ بخار،فلو اور پولیو کی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز آج سے ہوگیا۔
این سی اوسی نےحاجی کیمپوں میں مفت کورونا ویکسین کاؤنٹر قائم کر دیئے ہیں۔فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پروازوں کی واپسی چارجولائی سے شروع ہوگی۔