اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) سیکیورٹی صورتحال پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج منگل کو طلب کر لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس 16 مئی کو طلب کیا ہے، اجلاس میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوں گے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال پرزیر غورلائی جائے گی۔
اس سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے ہونا تھا تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔