لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری سکول تین روز بند رہنے کے بعد ہفتہ کو کھل گئے، کالجز اور یونیورسٹیاں پیر سے کھلیں گی۔
سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے کم رہی ، پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز بند رہے، بیشتر پرائیوٹ سکولزپہلے سے ہی ہفتہ کو بند رہتے ہیں۔
برٹش کونسل نے بھی پاکستان میں پیر15 مئی سے کیمبرج امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کیمبرج اسسمنٹ انٹرنیشنل کے تحت جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پیر سے صبح اور شام کی شفٹوں میں پرچہ جات معمول کے مطابق ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے تھے۔