لاہور، اسلام آباد ( نئی تازہ مانیٹرنگ) پولیس نے تحریک انصاف کی خاتون رہنمائوں رہنما یاسمین راشد اور شیریں مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔
نجی ٹی وی نے پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس کے حوالے سے بتایا کہ یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے گھر میں موجود نہیں تھیں اور وہ لاہور کے ڈیفنس یا کیولری گراونڈ میں روپوش تھیں۔
عندلیب عباس کے مطابق دو روز قبل یاسمین راشد کے شوہر اوردیور کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ یاسمین راشد کے شوہرکو طبعیت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا تاہم یاسمین راشدکے دیور اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ملک بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری کو بھی گرفتار کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے شیریں مزاری کو گھر سے گرفتار کیا۔ اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر موجود ایک ویڈیو میں شیریں مزاری کوخود پولیس کی گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،جبکہ ان کے سامان کا ایک بیگ بھی گاڑی میں رکھا گیا، ویڈیو میں لیڈیز پولیس کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔