کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) ایتھوپیئن ائیر لائنز کی 19 سال بعد پہلی براہ راست پرواز کراچی پہنچ گئی ۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اولڈ ٹرمینل پر پروازکا استقبال کیا ، صوبائی وزرا شرجیل میمن، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب اور اکرام اللہ دھاریجو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
ادیس ابابا سے کراچی کیلئے پہلی پرواز میں ایتھوپیا کے اسٹیٹ منسٹر سمیت تین وزرائے مملکت، متعلقہ افسران، سفارتکاروں اور تجارتی وفد سمیت 110 مسافر کراچی پہنچے۔
ایتھوپیاسے کراچی کیلئے پہلی بار جولائی 1966میں براہ راست پروازوں کا آغاز ہوا تھا جو دسمبر 1971 تک جاری رہا ، دوبارہ جون 1993 سے جولائی 2004 تک پروازیں جاری رہیں۔
تیسری بار یہ سلسلہ اب 19 سال کے وقفے سے 9 مئی 2023 سے شروع ہوا ہے۔ ایتھوپیئن ائیر لائن نے 4 گھنٹے 25 منٹ دورانیہ کی پرواز کیلئے نیا بوئنگ 737 میکس 8 طیارہ استعمال کیا۔
ایتھوپیئن ائیر لائنزافریقا میں ائیرلائنز کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہے ۔