راولپنڈی ( نئی تازہ رپورٹ)کور کمانڈرز کاننفرنس نےعوام کی حمایت کے ساتھ آئینی ذمہ داریاں نبھانےکے عزم کا اعادہ کرتے ہوئےواضح کیا ہے کہ عسکری قیادت تمام چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔ دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز اطمینان بخش ہیں ۔ قوم اور حکومت کو یکساں سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257ویں کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال پرغورکیا گیا۔
کور کمانڈرزکانفرنس میں کانفرنس میں عسکری قیادت نے ملکی،علاقائی صورتحال اورچیلنجز پر تبادلہ خیال کیا ۔ کانفرنس کے شرکاء نے دہشت گردی کی باقیات کیخلاف جاری آپریشنز پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
کورکمانڈرز نے کہا کہ عسکری قیادت تمام چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔عسکری قیادت عوام کی حمایت کے ساتھ آئینی ذمہ داریاں نبھانے کا عزم رکھتی ہے۔ کانفرنس نے مسلح افواج کے قوم کے تعاون سے اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کا عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آرکے بیان کے مطابق مغربی سرحدی علاقوں میں طویل عرصے سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن جاری ہیں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو یکساں سوچ اپنانے کی ضرورت ہے،حکومتی منظوری سےجاری یہ آپریشن دہشت گردی کے عوامل کے خاتمے کا بھی باعث بنیں گے۔
بیان کےمطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے مقررہ اہداف پورے کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سب مل کرکونسل کے مقررہ اہداف کی تکمیل کیلئے منظم کاوشیں کریں گے۔