پشاور( نئی تازہ رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے منشیات برآمدگی کے دوران کیمرے کا استعمال لازمی قرار دینے کا حکم نافذ العمل ہو گیا۔ تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 15 اپریل سے منشیات کیسز پر اس حکم کےمطابق سماعت کریں گے۔
پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے پولیس، ایکسائز، نارکوٹکس، کسٹم سمیت تمام صوبائی اداروں کو فیصلے پر فوری عمل دارمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو کیمروں کی خریداری کے لیے متعلقہ محکموں کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عدالتی حکم کے مطابق 15 اپریل سے ناکوٹکس کیسںز میں منشیات برآمدگی میں ویڈیو دکھانا لازمی ہوگا۔
تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج 15 اپریل سے منشیات ریکوری کیسز کواس فیصلے کی روشنی میں ہی اگے بڑھا سکیں گے۔
پشاور ہائیکورٹ نے غزشتہ برس نومبر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سرکولیشن کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کر دیاتھا۔