لاہور( نئی تازہ رہورٹ) پاکستان Pakistan نے نیوزی لینڈ New Zealand کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انترنیشنل T20I کرکٹ میچ میں 88 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کرتمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ فہیم اشرف نے 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان نے 5 رنز بنائے ، شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم ملن اور بین لِسٹر نے دو، دو جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نےایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھجوایا۔
183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اوورز میں سرف 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اس طرح پاکستان نے پہلا ،میچ 88 رنز سے جیت لیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر سر فہرست رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم نے15 اور ڈیرل مچل نے 11 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، عماد وسیم نے 2 ، شاہین آفریدی، زمان خان، شاداب اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پانچ میچزکی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔