اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرزکی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی ۔عالمی مالیتی فنڈ سے معاہدہ کے لئے ایک اور اہم شرط پوری ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کی تمام رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ یو اے ای نے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالرز فراہم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرادی ہے، اسٹیٹ بینک یو اے ای سے مزکورہ رقم لینے کیلئے دستاویزات پوری کرنے میں مصروف ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرکی فنانسنگ اگلے ہفتے متوقع ہے۔ جس کے بعد بیرونی فنانسنگ سے متعلق شرائط پوری ہوجائیں گی۔
ذرائع کے مطابق اب آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔