مظفرآباد (نئی تا زہ رپورٹ ): آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے رہائشیوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، زلزلے کے جھٹکے وادی نیلم اور باغ میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 3.7 ریکارڈ کی جس کا مرکز گڑھی حبیب اللہ آزاد کشمیر میں تھا اور زیر زمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔