پاکستان اور سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں لاکھوں مسلمان آج سے اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔
رمضان المبارک کے آخری عشرے کےآغاز پر لاکھوں مسلمان نماز مغرب سے قبل سنت نبوی کی پیروی میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔ لاہور ، کراچی اسلام آباد سمیت تمام شہروں کی مساجد میں اعتکاف کی خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔
سعودی عرب میں بھی مسجد نبویﷺ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن مکمل ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق آن لائن رجسٹریشن کے بعد 4 ہزار 200 مرد و خواتین کواعتکاف کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد نبویﷺ میں مرد معتکفین کے لیے مغربی چھت مختص کی گئی ہے ، خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبوی کا شمال مشرقی حصہ مختص ہوگا۔ مرد معتکفین آمد و رفت کے لیے باب نمبر چھ اور داخلی سیڑھیوں اور باب نمبر 10 کو استعمال کریں گے۔ خواتین معتکفات کے لیے مسجد نبوی کے شمال مشرقی حصے اور داخلے کے لیے باب 24اور 25 مختص ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق تمام معتکفین کے لئے سحری اور افطاری میں طعام اور مشروبات کا بندوبست کیا گیا ہے۔ معتفکین کو طبی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ متعدد زبانوں میں انہیں دینی دروس کی رہ نمائی دی جائے گی۔
نئی تازہ مانیٹرنگ