لاہور( نئی تازہ مانیٹرنگ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے پی ٹی آئی کی تنظیمی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب بھر کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوں گے، پی ٹی آئی کے ریجنل صدور اور تحریک انصاف کی سینئر قیادت بھی شریک ہوگی جس میں آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم نہ کئے جانے پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک پر بھی غور کیا جائے گا۔