کراچی ( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا،امتحانات 24 اپریل 2023 سے شروع ہوں گے۔
کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق او لیول اور اے لیول کے امتحانات کیلئے ملک بھر میں 100 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، امتحانات میں ایک لاکھ کے قریب طلباء و طالبات شریک ہوں گے، کراچی میں 23 امتحانی مراکز پر 40 ہزار سے زائد طلبہ اے اور او لیول کا امتحان دیں گے۔
شیڈول کے مطابق پاکستان میں او لیول اور اے لیول کے سالانہ امتحانات کا آغاز تمام مراکز پر 24 اپریل سے بیک وقت ہو گا۔
کیمبرج انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں 24 اپریل عید کا تیسرا دن ہوگا بیان کے مطابق شفاف امتحانات کیلئے سکولز اور برٹش کونسل کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔