اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارعالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کے لئے گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ رواں ماہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ 10 سے16 اپریل کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اورعالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کریں گے، دورے میں سیکرٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک بھی وزیرخزانہ کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف حکام سے علیحدہ ملاقات بھی ہو گی، وزیر خزانہ عالمی امدادی اداروں کو حکومتی اصلاحات سے آگاہ کریں گے، عالمی امدادی اداروں کو معاشی نظم وضبط کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی ۔
پاکستانی وفد عالمی امدادی اداروں کو دوست ممالک سے فنڈنگ کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کرےگا۔