اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو گرام 48 روپے 80 پیسے کمی کا اعلان کر دیا۔گھریلو سلنڈر 575 روپے سستا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی (لکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی ہے جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 228 روپے 99 پیسے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 575 روپے 54 پیسے سستا کردیا گیا، گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2702 رویے 19پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اس طرح فی کلو ایل پی جی 48 روپے 80 پیسے سستی ہوگئی۔ نئی قیمت ماہ اپریل کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 2214 روپے کی کمی کی گئی ہے، کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 10397 روپے فی سلنڈر مقرر کی گئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔