لاہور( نئی تازہ رپورٹ) مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کی زمان پارک لاہور میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےاپنی جماعت ضیاء لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کر دیا۔
اعجاز الحق نے اپنے ساتھیوں کی بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں مستقبل کی سیاست کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گے۔
اعجازالحق سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے صاحبزادے ہیں۔