لاہور ( نئی تازہ رپورٹ) حکومت نے کم آمدن والےعوام کو پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹرتک رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اتوار کو لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج پرغورکیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ غریب عوام کوپیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر تک رعایت دی جائےگی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پیٹرول سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کے لئے عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ حکام اورمحکمے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن والے لوگوں کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی سے براہ راست غریب عوام کو ریلیف ملے گا۔