لاہور( نئی تازہ رپورٹ) پاکستان سپرلیگ8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ، کپتان بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بھانوکا راجاپکشا 25 اور حسیب اللہ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اور زمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
فائنل تک رسائی کے لئے لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہربیگ 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگزنے 28، سکندر رضا 23، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10 اور فخر زماننے 6 رنز بنا ئے۔کپتان شاہین آفریدی 11 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئینے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ وہاب ریاض، عامر جمال اور سلمان ارشاد کو ایک،ایک وکٹ ملی۔
دوسرے ایلیمینٹر میں کامیابی کے بعد لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی جہاں اس کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہو گا۔