اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ )حکومت نے رمضان المبارک سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ، پیٹرول 5 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے فی لٹر مہنگا ہوگیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق روپے کی قدر میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات بھی مہنگی ہوگئی ہیں۔ پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 272 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 13 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت 193 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیاگیا ہے جس کے بعد فی لیٹر قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل بارے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا۔
اور فی لیٹر قیمت184 روپے 68 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعرات16 مارچ سے کیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے 28 فروری کو پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 184 روپے 68 پیسے کمی کی گئی تھی۔