اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) ملک بھر میں رواں سال حج درخواستیں جمعرات 16 مارچ سے وصول کی جائیں گی۔عازمین کو 11 لاکھ روپے 75 ہزار روپے تک ادا کرنا ہوں گے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے حج پالیسی 2023 کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں گراوٹ سے حج اخراجات میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ھج کے لئے درخواستیں جمعرات 16 مارچ سے وصول کی جائیں گی جس کے لئے فارم منگل 14 مارچ سے نامزد بینکوں کی شاخوں میں دستیاب ہوں گے۔
وفاقی کابینہ نے کچھ روز قبل حج پالیسی 2023 کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق حج اخراجات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق شمالی ریجن کے عازمین کیلئے حج اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے فی کس ہوں گےجبکہ جنوبی ریجن کے عازمین کے لیے حج اخراجات 11 لاکھ 65 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔