اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔ بدھ کوالیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 22 مارچ تک ہو گا۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 27 مارچ تک جمع کرائی جا سکیں گی، الیکشن ٹریبونلز کی طرف سے اپیلوں کو 3 اپریل تک نمٹا یا جائے گا۔امیدواروں کی طرف سے کاغذات نامزدگی 5 اپریل تک واپس لیے جا سکیں گے، انتخابی نشان 6 اپریل کو ملیں گے ، الیکشن کے لئے پولنگ 30 اپریل کو ہو گی۔
الیکشن شیڈول کے مطابق سیاسی جماعتیں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں 14 مارچ تک جمع کرا سکیں گی۔