نیو یارک ( نئی تازہ نیوز ڈیسک) پاکستان کی 24 سالہ عائشہ صدیقہ کو ٹائم میگزین نے” وومن آف دا ایئر” قرار دیا ہے۔
عالمی سطح پر معروف، معتبر ٹائم میگزین کے 13 مارچ سے 20 مارچ کے شمارے کے سر ورق پر انسانی حقوق اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کر نے والی عائشہ صدیقہ کی تصویر شائع کی گئی ہے۔
صوبہ پنجاب کے علاقہ جھنگ سے تعلق رکھنے والی عائشہ صدیقہ کے دادا نے 2012 میں اور پھر 2014 میں ان کی دادی نے کینسر کے مرض کے باعث جان گنوائی تھی ۔ وہ اپنے دادا اور دادی کی موت کی وجہ دریا میں بہنے والے آلودہ پانی کو قرار دیتی ہیں۔
بعد ازاں عائشہ نیو یارک چلی گئیں جہاں انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور اب ان کا شمار دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے لیے کام کرنے والوں میں ہوتا ہے۔وہ شاعری کے ذریعے آحساسات کا اظہار کرتی ہیں۔