اسلام آباد ( نئی تازہ رپورٹ) محکمہ موسمیات نےخبردار کیا ہے کہ موسمی تغیرات کے باعث ملک میں گرمی کی لہر مارچ کے مہینے میں ہی آنےکا امکان ہے۔ جبکہ رمضان کے دوران توقع سے زیادہ گرمی پڑ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق مارچ، اپریل اور مئی میں گرمی کی لہرآنے کے امکانات ہیں، ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول کے اوسط درجے سے زائد رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی پیشین گوئی کی ہےکہ ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہونےکا امکان ہے،جب کہ خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بھی معمول سےکم بارشیں ہوں گی۔ واضح رہے کہ ملک میں رمضان کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں ہو رہا ہے۔