لاہور ( نئی تازہ سپورٹس ڈسک ) پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں چھٹی کامیابی اپنے نام کر لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 20 ویں میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز مکمل ہونے پر 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے39 رنز اور کپتان محمد رضوان 30 بنا کر آئوٹ ہوئے، شان مسعود نے19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شال 10 اور ڈیوڈ ملر نے 2 رنز بنا ئے۔ انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے صرف 15 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے ایک، ایک وکٹ کھلاڑی آئوٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم بِلنگز 54 بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ عبداللہ شفیق نے بھی عمدہ بلے بازی کی اور 48 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ مرزاطاہر بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔ لاہور قلندرز کے راشد خان کو 15 رنز کے عوض 3 قیمتی وکٹیں حاصل کرنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔