کراچی ( نئی تازہ مانیٹرنگ) انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ۔ جس کے بعد امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 89 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 268 روپے کا ہوگیا۔ بعد میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور ڈالر انٹر ببینک میں 18 روپے 89 پیسے مہنگا ہوکر 285 روپے پر پہنچ گیا۔ ایک دن میں اس قدر اضافہ غیر معمولی ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 295 سے 300 روپے تک فروخت ہوتا رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر ہے۔