لاہور( نئی تازہ رپورٹ ) لاہور میں متعدد مقدمات میں مطلوب عمیرشوٹر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
پولیس کے مطابق شوٹر عمیر عرف عمیری پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا ، ڈیفنس سی کے علاقے میں سی آئی اے پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔عمیر شوٹرٹاپ ٹین شوٹرزمیں شمار ہوتا تھا اور اجرتی قاتل کے طور پر جانا جاتا تھا۔پولیس کے مطابق عمیر عرف عمیری شہر بھر میں دہشت کی علامت تھا،
عمیر عرف عمیری کے مبینہ پولیس مقابلے کی اطلاعات سے کچھ دیر پہلےسوشل میڈیا پر اس کے بھائی نے جعلی مقابلے کی اطلاع دی تھی۔ ملزم بھتہ خوری، قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا۔اہل خانہ کے مطابق عمیر سی آئی اے پولیس کی غیر قانونی حراست میں تھا جسے جعلی مقابلہ مںں مارا گیا ہے۔