مطفر گڑھ ( نئی تازہ رپورٹ)اینٹی کرپشن پنجاب نے عثمان بزدار کی کابینہ کے سابق رکن عبدالحئی دستی کے مظفر گڑھ میں واقع گھر پرچھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی سمیت کروڑوں روپے برآمد کر لئے۔عبدالحئی دستی پی پی 270 سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔
اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم نے سابق مشیزراعت ر پنجاب عبدالحئی کے گھر چھاپے کے دوران بھاری ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی جبکہ کاغذات اور ریکارڈ سے بھرا ہوا بیگ بھی قبضے میں لے لیا۔
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ کے مطابق سابق مشیرپنجاب عبدالحئی دستی کے گھر سے 12 کروڑ روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ رقم مختلف منصوبوں میں بطورکمیشن لی گئی تھی، برآمد رقم میں 14 لاکھ درہم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق مشیر پنجاب کے گھر سے نوٹ گننے والی مشین بھی برآمد ہوئی، چھاپے کے وقت سردار عبدالحئی دستی اپنے گھر پر موجود نہیں تھے۔